﴾میڈیا کا دور اور مسلمانوں پر فضائی حملے﴿

قلم کاروں نے میڈیا کی تاریخ کے بارے میں لکھتے ہوئے فرمایاہے کہ اسکی تاریخ اسی

قدر قدیم ہے جتنی کے خود انسانی تاریخ۔ ابتدائی دور میں لوگ آگ ۔ گانے بجانے کی چیزوں یا اپنے آپ کو اونچے مقام پر کھڑاکرکے اس مقصد کے لئے استعمال کیا کرتے تھے ۔ جوں جوں انسان ہوش وخرد کی سانس لیتارہا اسکے اندر تغیر آتارہا۔ زمانہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کی صورتیں اور شکلیں بھی تبدیل ہوتی رہی ہیں ۔
اسی طرح ابتدائی دور میں فتاوی یا اسلامی دعوت و تبلیغ کی نوعیت کچھ اور ہوا کرتی تھی اور آج کچھ اور ہے۔ زمانہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ موجودہ دور کی نقل وحرکت پر اگر ہم نظر ڈالیں تو ہمیں اس بات کا احساس ہوجائیگاکہ جوسفر لکڑی ۔کھال ۔ہڈی یا کاغذکی پشت سے شروع ہوا تھا آج ہوا¶ں میں گھل مل کر ایسے انداز میں سفرکررہاہے کہ ہمیں نظر بھی نہیں آتا۔ دنیابھر میں پھیلاہوا ذرائع ابلاغ کا نیٹ ورک آج پوری دنیا کو مٹھی میں کرچکاہے وہ چاہے انٹرنیٹ کی شکل میں ہو یا ٹی وی کی ۔ آج مسائل کاحل جاننے کے لئے دارالافتاءکے چکر لگانے نہیں پڑتے بلکہ گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر۔ ٹی وی سیٹ ۔ یا اخبارات پر مسائل کے حل خود چل کر آپکے گھرپر دستک دیتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ آج جدید وسائل نے دینی معلومات کو اتناہی قریب کردیاہے جتناکہ آپکا ٹی وی سیٹ یا کمپیوٹر

ایک وہ دور تھا کہ جب علماءکرام سے لوگ اپنے دینی مسائل کا حل طلب کرتے ہوئے قدیم علماءکرام کے فتاوی کا تذکرہ کیاکرتے تھے ۔ کہاکرتے تھے کہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا اس بارے میں یہ موقف ہے۔ شیخ ثناءاللہ امرتسری رحمہ اللہ نے اس بارے میں یہ لکھا ہے ۔ مولانامبارکپوری یا شیخ ابن باز رحمہہم اللہ نے اس بارے میں یہ فرمایا ہے۔ لیکن آج حالات بدل چکے ہیں اورمیڈیا کا بھوت سرچڑھ کر بول رہاہے ۔ ہم نے مشاہدہ کیا کہ آج علماءکرام کے پاس جب فون آتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل طلب کیاجاتاہے ۔یا ای میل پر مسائل کے بارے میںگفتگو ہوتی ہے ۔تو کہا جاتاہے کہ ہم نے ٹی وی پر یہ سناہے ۔ ہم نے فلاں ملک کے فلاں چینل پر یہ سناہے آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
گویا کہ ان چینل کو موجودہ دورمیں وہ مقام حاصل ہوگیاہے جوکہ کسی زمانہ میں علماءکرام کو ہواکرتاتھا یعنی انہیں مستندماناجانے لگاہے
اور چونکہ آج کا انسان اب ہرچیزکو آنا فانا حاصل کرنا چاہتا ہے اس لئے حکومتوں نے بھی ایسے شعبہ قائم کرنے میں خاصی مدد کی ہے جوکے انکے مقاصد تک پہنچنے میں معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں کائنات میں کہیں بھی کوئی چھوٹے سے چھوٹا یا بڑے سے بڑا و اقعہ ہوجائے تو پوری دنیامیں اسکے اچھے اور برے اثرات لمحات میں پھیل جاتے ہیں
ٹی وی اس ترقی یافتہ دورکی ایک ایسی ایجادہے جس نے اپنے وجود کا لوہا ہر خاص وعام سے منوالیاہے۔ آج یہ Idiot Box ہرگھرمیں موجود ہے ۔ اسے یوں تو ایڈیٹ بوکس کہاجاتاہے لیکن اس سے کام خوب لئے جاتے ہیں ۔ فلمیں۔ ڈرامیں ۔ ناچ گانے کے پروگرام ۔تفریحی پروگرام۔معلوماتی پروگرام حتی کہ اسلامی پروگرام بھی ناچ گانوں کی شکل میں ہی پیش کئے جارہے ہیں۔اس دنیامیں چندہی ایسے چینل ہیں جودین کے نام پر صرف دین ہی پیش کرتے ہوں اکثر چینلز کی حالت یہ ہے کہ اسلام کا نام لیکر لوگوں کو دھوکادے رہے ہیں اور اپنے جال میں پھانس رہے ہیں اور آج مسلمان اسکا مشاہدہ بڑی مسرت سے کر رہے ہیں اور اپنے مستقبل کو خود ہی تباہ بربادہوتے ہوئے دیکھ ر ہے ہیں

 

مزید پڑھئے

Mohammed Aqil,
Initiator and President Noor e Towheed (NTTV)
00966 504686317 (Jeddah)
Write email to me....

Upcoming Events
Click Here to info about upcoming Dawah events.

Scholors Biographies
Know about Salafi Scholors .

Scholor's Interviews
e Watch the world's well known Salafi Scholors Interviews.